ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزڈن کے کور پیج پر وراٹ کوہلی کی تصویرشائع،سچن کے بعددوسرے کرکٹربنے

وزڈن کے کور پیج پر وراٹ کوہلی کی تصویرشائع،سچن کے بعددوسرے کرکٹربنے

Sun, 05 Feb 2017 12:09:21    S.O. News Service

نئی دہلی،4؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کو کرکٹ کی بائبل کہی جانے والی وزڈن میگزین کے کور پیج پر جگہ ملی ہے۔ میگزین نے اپنے نئے سالانہ شمارے میں کوہلی کی تصویر کورپیج پر ہے۔ گزشتہ چار سالوں میں وزڈن کے کور پیج پر جگہ پانے والے کوہلی دوسرے ہندوستانی ہیں۔ اس سے پہلے 2014 میں ریٹائرمنٹ کے بعد سچن تندولکر کی تصویر وزڈن کے کور پیج پر شائع ہوئی تھی۔وزڈن کرکٹرز لمنیے 2017 کے کور پیج پر ریورس۔سوئپ شاٹ مارتے کوہلی کی تصویر ہے۔ ہندوستانی کپتان زیادہ تر کرکٹ کے روایتی شاٹ کھیلنے نظر آتے ہیں، وہ کبھی کبھار ہی ریورس سوئپ جیسے شاٹس کھیلتے ہیں۔ وزڈن کا 2017 ورڑن 6 اپریل کو شائع ہوگا۔ کور پیج پر وراٹ کی تصویر کے بارے میں وزڈن انڈیا نے ٹویٹ کر معلومات دی۔ وراٹ کوہلی کو یہ اعزاز گزشتہ سال کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں ان کے شاندار کارکردگی کے لئے ملا ہے۔ گزشتہ سال انہوں نے تینوں فارمیٹس کو ملا کر 2595 رنز بنائے تھے۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے ایک کیلنڈر سال میں 3 ڈبل سنچری لگانے کا ریکارڈ بھی بنایا۔ ڈان بریڈمین اور رکی پونٹنگ کے بعد ایسا کرنے والے وہ دنیا کے تیسرے بلے باز ہیں۔


Share: